انقرہ (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر امریکی تنقید مسترد کر دی۔ کہتے ہیں امریکا افغان حکومت کو ہراساں کرنا بند کر دے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور ترک وزیر اعظم عبد اللہ گل سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اگر افغان عدالتیں کسی قیدی کی رہائی کا فیصلہ کرتی ہیں تو اس سے امریکا کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
رہا کئے جانے والے افراد کے متعلق افغان صدر کا کہنا تھا کہ یہ قیدی بغیر کسی ثبوت کے نا جائز امریکی الزامات کا سامنا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرے۔