امریکا افغانستان کو دشمنوں میں چھوڑ کر جا رہا ہے: کرزئی

Karzai

Karzai

ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ باراک اوباما اور حامد کرزئی میں ویڈیو کانفرنس کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ویڈیو کانفرنس میں افغان صدر نے امریکی ہم منصب پر الزامات بھی لگائے۔

امریکی اخبار کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے دوران حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا، افغانستان کو دشمنوں کے نرغے میں چھوڑ کر جا رہا ہے۔ دوحہ مذاکرات سے طالبان کی کارروائیوں کو قانونی شکل مل جائے گی ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

کرزئی کا اصرار تھا کہ طالبان سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہونے چاہیے جب تک وہ براہ راست افغان حکومت سے رابطہ نہ کریں جبکہ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اپنی جانوں کی قربانی دے کر افغانستان کو مستحکم بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔