کابل (جیوڈیسک) ایساف کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ کے متعلق پیش رفت ہوئی ہے، گزشتہ دنوں سلامتی کونسل میں افغانستان میں ایساف مشن کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپریل 2014 میں ہونے والے انتخابات تک ایساف مشن کام کرتی رہی گی۔
افغانستان میں ایساف کا مشن دسمبر 2014 تک جاری رہے گا، سیکیورٹی معاہدے کے تحت افغانستان سے مضبوط تعلقات قائم ہوں گے،معاہدہ کے تحت امریکا کو افغانستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا موقع ملے گا۔