پیونگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ خان سونگ ریول کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے چاہا تو ہم جنگ کر سکتے ہیں۔
امریکہ کے حوالے سے امور کے ذمہ دار نائب وزیر خارجہ خان نے دارالحکومت پیونگ یانگ میں اسوسیئٹیڈ پریس ایجنسی سے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ٹویٹس اور وسعت دی گئی جنگی مشقوں نے جزیرہ نما کوریا میں تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔
ٹرمپ اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، مسئلے کی جڑ ڈیموکریٹک عوامی جمہوریہ کوریا نہیں ، امریکہ اور خود ٹرمپ ہیں۔یہ سابقہ اوباما انتظامیہ سے بھی کہیں زیادہ سخت گیر اور اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے ماحول میں بد مزگی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔
اگر انہوں نے ہمیں مجبور کیا تو ہم جنگ لڑ سکتے ہیں، اسوقت ہمارے پاس طاقتور قسم کے جوہری ہتھیار موجود ہیں، ہم امریکہ کے کسی بھی حملے کے سامنے ہاتھ پے ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے۔