امریکہ فضائیہ کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Missile

Missile

واشنگٹن (جیوڈیسک) کیلیفورنیا میں فضائیہ کے اڈے سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ”منٹ مین تھری“ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس نے 4200 میل تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فضائیہ گلوبل سٹرائیک کمانڈ کے کرنل کیتھ بالٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ بیلسٹک میزائل کا مشن کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس ٹیم کی کامیابی پر فخر ہے۔