امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
Posted on February 27, 2016 By Zulfiqar Ali بین الاقوامی خبریں
United States Firing
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے چار افراد ہلاک کر دیئے، حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے علاقے بیل فیئر میں مسلح شخص نے ایک گھر میں فائرنگ کے 4 افراد کو قتل کر دیا جس کے بعد اس نے خود بھی خود کشی کر لی۔
مرنے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ ایک زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔