واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست مینی سوٹا میں سینکڑوں لوگوں نے افریقی نژاد شہریوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک برتے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق ریاست مینی سوٹا میں ہفتے کے دن سیاہ فاموں کی جان اہمیت رکھتی ہے نامی تحریک کی دعوت پر سینٹ پال شہر میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے شہر سینٹ پال میں امتیازی سلوک کے خلاف نعرے لگائے۔ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔
سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فاموں کے قتل کی بنا پر ملک میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف مسلسل مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔