امریکہ‘ برطانیہ میں طوفانی بارشیں، تیز ہواوں نے زندگی مفلوج کر دی

Storm

Storm

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے علاقے میں گھنٹوں بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئی اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں سیلاب اور برطانیہ میں طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، 5گھنٹوں کے دوران 7 انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے بیشتر گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔

دوسری طرف برطانیہ کے مانچسٹر ایئر پورٹ پر تیز ہواوں کے باعث طیاروں کو لینڈنگ کے دوران پریشانی کا سامنا ہے۔ طوفان کے باعث برطانیہ میں بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے سے ہیتھرو ایئر پورٹ نے 100 پروازیں منسوخ کر دیں۔