امریکا، کینیڈا، ہالینڈ اور بیلجیئم سے جانوروں کی درآمد کی اجازت

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے امریکا، کینیڈا، ہالینڈ اور بیلجیئم سے زندہ جانور درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں میڈ کاؤ کے ملکوں سے جانوروں کی درآمد کی اجازت دے دی گئی۔ میڈ کاؤ ملکوں میں امریکا، کینیڈا، ہالینڈ، بیجلیئم بھی شامل تھے اور ان پر 2001 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی این جی کٹس کی درآمد عائد پابندی ختم کردی ہے۔ جبکہ درآمد ی یوریا 20 روپے فی بوری سستی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور درآمدی یوریا پر 20 روپے فی بوری سبسڈی دی جائے گا۔

رابطہ کمیٹی سی این جی کی پرائسنگ کے فارمولہ پر غور نہ کرسکی۔ جبکہ گیس نقصانات صارفین سے وصول کرنے کی سمری پر غور نہ ہوسکا۔ اس سمری کے تحت 50 ارب روپے کے نقصانات صارفین سے وصول کرنے کی سمری پیش ہونا تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمد کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بھی کیا ہے۔