امریکا اور کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے 24 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا
Posted on April 23, 2020 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Muslim Organizations
نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) طے شدہ کلینڈرپر عمل کرنے والی امریکا اور کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے 24 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا۔
فقہ کونسل برائے شمالی امریکا کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں فلکیاتی تخمینے کے تحت 24 اپریل کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔
فقہ کونسل کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو نماز تراویح ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند نظر آنے کی شہادتوں کے بعد آغاز رمضان کا اعلان کریں گی۔
واضح رہے کہ رواں برس کورونا وائرس کے باعث مسلم تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں سے مساجد کے بجائے گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 23 اپریل کو اجلاس ہوگا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com