واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے 55 سال بعد کیوبا کے لیے اپنا نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صدر اوباما نے کیوبا میں متعین چارج ڈی افئیر جیفری ڈی لارنٹیس کو بطور سفیر مقرر کیا ہے۔
ڈی لارینٹس کا سیاسی و سفارتی تجربہ کافی پرانا ہے جنہوں نے محکمہ خارجہ کے علاوہ ، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب اور کولمبیا میں بطور امریکی سفیر کے فرائض ادا کیے ہیں۔
نامزد سفیر کی باضابطہ تقرری کے لیے اب سینیٹ کی منظوری لازمی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان سرد جنگ کے خاتمے ک بعد تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔