ہوانا(جیوڈیسک) کیوبا کے دورے کے دوران امریکی صدر اوباما اور انکے ہم منصب راول کاسترو نے ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
صدر اوباما نے کہا وہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن انکے درمیان جمہوریت اور انسانی حقوق جیسے معاملات پر شدید اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران صدر کاسترو نے امریکا سے گوانتانامو بے کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے لئے امریکا کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔