روسں کی امریکہ اور یورپین یونین سے درآمد کی جانیوالی اشیا پر پاپندی عائد

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزیراعظم نے امریکہ اور یورپین یونین سے درآمد کی جانے والی کھانے پینے کی تمام اشیا کی درامدپر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعظم ڈمرتی میڈیڈوف نے ان پابندیوں کا اعلان امریکہ اور یورپ کی جانب سے روس پر لگنے والی اقتصادی پابندیوں کے بعد کیا ہے۔

روسی وزیراعظم کے مطابق امریکہ اور یورپین یونین سے پھلوں، سبزیوں، گوشت اور مچھلی کی درآمد پر فوری پابندی ہو گی جبکہ یوکرین کی فضائی کمپنیوں پر روسی کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔