امریکا: اسٹیٹن آئی لینڈ میں گھروں میں آگ لگنے سے 34 افراد زخمی

America

America

نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک کے قریبی علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں گھروں میں آگ لگنے سے 34 افراد زخمی ہو گئے۔ نیویارک شہر کے قریب اسٹیٹین آئی لینڈ میں ایک گھر میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارتو ں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے جھلس کر 2 بچوں اور 23 فائر فائٹرز سمیت 34 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے دو بچوں کی جان بچانے کے لیے والدین نے انہیں دوسری منزل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جسے پڑوسی نے اپنے ہاتھوں میں سنبھال لیا۔ آگ بجھانے میں 2 سو فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ آگ مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے لگی۔