کراکس (جیوڈیسک) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ پابندیوں کی منظوری سیاسی اقدامات کے ذریعے ملک میں فوجی مداخلت کیلئے دباﺅ بڑھا رہے ہیں۔
قوم سے اپنے خطاب میں صدر نکولس مادورو نے کہا کہ صدر اوباما ذاتی طور پر میری حکومت کو شکست دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وینزویلا کیخلاف انتہائی غیر مناسب اور جارحانہ اقدامات اٹھائے ہیں جو کہ اس سے پہلے واشنگٹن نے کبھی بھی نہیں اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمارے جن حکومتی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔