امریکہ: حکومت کے شٹ ڈاون کا خطرہ فی الحال ٹل گیا

United States

United States

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس میں 1.1 کھرب ڈالر کا اخراجاتی بل منظور ہوتے ہی حکومت کے شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا۔مالی سال 2015 کے لیے 1.1 کھرب ڈالر کا اخراجاتی بل منظور کر لیا گیا ہے، سینیٹ میں بل کے حق میں 56 اور مخالفت میں 40 ووٹ ڈالے گئے، بل میں 5 ارب ڈالر کی رقم داعش سے نمٹنے کے لیے رکھی گئی ہے

جبکہ ساڑھے 5 ارب ڈالر ایبولا وائرس سے نمنٹنے اور گوانتاناموبے جیل سے قیدیوں کی رہائی اور منتقلی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ صدر براک اوباما نے ایوان نمائندگان کی طرف سے 1.1 کھرب کے مصارف بل کی منظوری کو سراہا، بل سے ستمبر 2015 تک حکومت کے زیادہ تر اخراجات کے لیے رقم مہیا ہو جائے گی۔