ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی کو بیک وقت دو طاقتور سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گرم مرطوب اور سیاحوں کی پسندیدہ ریاست ہوائی کو اِس وقت شدید سمندری طوفان کا سامنا ہے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی کرنے کے علاوہ اپنے مکانات کو طوفان سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات بھی کر لئے ہیں۔
تیز ہواؤں اور بارش کے شروع ہونے کے بعد کسی بھی وقت توقع کی جا رہی ہے کہ ہریکین اِزل 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔