امریکہ: شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج، ہنگامی حالت نافذ

Heavy Snowfall

Heavy Snowfall

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفلو میں 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ حادثات کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔

انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو کلئیر کرنے کے لئے نیشنل سیکورٹی گارڈز کو طلب کرلیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 3 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔

کئی علاقوں میں 6 فٹ 4 انچ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بسیں اور کاریں کئی فٹ برف میں پھنس چکی ہیں۔ بفلو کے میئر کا کہنا ہے یہ گزشتہ 40 سال میں ہونے والی سب سے شدید برف باری ہے۔