امریکہ اور بھارت پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں: ساجد میر

Professor Sajid Mir

Professor Sajid Mir

لاہور (جیوڈیسک) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہو سکتی۔ سرحدوں پر بھارتی فائرنگ اور امریکی ڈرون حملے دونوں کی یکساں مذمت ہونی چاہیے۔ امریکہ اور بھارت دونوں پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں۔ وہ سپین میں مسجد حسین بن علیؓ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں نے ہمارے لوگوں کو بری طرح سے پریشان کر رکھا ہے۔ علاقائی تعلقات و تجارت کو ملکی سا لمیت پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔

ملکی سلامتی کیخلاف بھارتی جارحیت کا توڑ ہی ہمارے حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جس میں ہر عالمی فورم پر بھارتی جارحیت کیخلاف موثر احتجاج بھی ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ بنایا جانا ضروری ہے جبکہ یہی موقع ہے کہ اقوام متحدہ میں باضابطہ قرارداد لا کر نہ صرف دنیا کو بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی سالمیت کو لاحق ہونیوالے سنگین خطرات سے آگاہ کیا جائے بلکہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے یو این قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے کا بھی تقاضا کیا جائے۔