واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ امریکہ نے دو ایرانی میزائل تیار کرنے والی فرموں پر پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق ’’ممود انڈسٹریز‘‘ اور اس کی ذیلی فرم ’’ممود ڈیزل‘‘ نامی میزائل تیار کرنے والی دو فرموں پر عائد امریکی پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
مذکورہ فرموں کو ایرانی جوہری کاروائیوں اور علاقے میں بد نیتی اور استحکام بگاڑنے والی کاروائیوں میں تعاون فراہم کرنے کے جواز میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ نے ستمبر 2020 میں پابندیوں کی فہرست میں داخل کر دیا گیا تھا۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری معاہدے کو واپسی کے لیے بلواسطہ مذاکرات کے دوبارہ سے آغاز کے بعد بائڈن انتظامیہ کا یہ فیصلہ باعث ِ توجہ ہے۔