ویانا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے سالانہ اجلاس میں اسرائیل کے مبینہ جوہری پروگرام سے متعلق عرب ممالک کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پھر ناکام ہو گئی۔
آئی اے ای اے کے سالانہ جنرل اجلاس میں عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کو 45 کے مقابلے میں 58 ووٹوں سے شکست ہوئی رائے شماری میں 27 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے خیرمقدم، ایک سال قبل بھی ایسی قرارداد ناکام ہوئی تھی۔