نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کی جانب سے اتوار کو مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم کے ایک ہزار ایکڑ رقبے کو خود ساختہ” ریاستی زمین” قرار دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے بین الاقوامی قوانین کے تحت “غیر قانونی” قرار دیا ہے۔
اتنے بڑے رقبے پر زمین کو قبضے میں لینے سے آبادکاری کا امکان بڑھ جائے گا جسے اقوام متحدہ کی جانب سے متعدد مواقعوں پر بین الاقوامی قوانین کے تحت غیرقانونی قرار دیا گیا ہے جبکہ اس سے دوریاستی حل کی جانب پیشرفت میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیر کو اسرائیل سے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے آبادکاری کی سرگرمیاں روک دیں اور بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کرے۔