تہران (جیوڈیسک) ایران میں امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سزا پانے والا ایک شخص محمد حیدری رقوم کے عوض امریکا اور دوسرا خوروش احمدی اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتا تھا۔
ایران کا کہنا کہ امریکا اور اسرائیل نے اس کے جوہری پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ تہران حکومت کی جانب سے حالیہ برسوں میں کئی بار ایسے ایجنٹوں کی گرفتاری کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔گزشتہ برس مئی کے مہینے میں بھی ایک جوہری سائنسدان کے قتل کے الزام میں موساد کے ایک مبینہ ایجنٹ کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔