واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی ریاست میسوری میں دوبارہ پرتشدد مظاہرے شروع ہونے کے بعد کرفیو لگا دیا گیا۔ ایک شخص مارا گیا۔ 150افراد کی جانب سے کرفیو کی خلاف ورزی۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے خلاف ہونیوالے مظاہرے تشدد کا رخ اختیار کر گئے۔ جس کے بعد گورنر جے نکسن نے فرگوسن میں کرفیو نافذ کر دیا۔
اتوار کو پولیس نے فرگوسن میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنیوالے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برسائیں۔ پولیس نے کہا کہ 150افراد نے کرفیو کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے وارننگ دی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں۔
متاثرہ قصبے فرگوسن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے درمیان مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں اور اشیا پھینکیں۔