امریکا سے مکالمت کا مطالبہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ کی تردید

Ali Akbar Salehi

Ali Akbar Salehi

ایرانی وزارت خارجہ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کی اس رپورٹ کی تردید کر دی ہے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے مبینہ طور پر کئی ماہ پہلے ایران کے سپریم لیڈر کو لکھے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا تھا کہ تہران کو واشنگٹن کے ساتھ وسیع تر مذاکرات شروع کرنا چاہییں۔ یہ بات ایرانی نیوز ایجنسی اِسنا نے بتائی ہے۔

اِسنا کے مطابق تہران میں وزارت خارجہ نے روئٹرز کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے کہ صالحی نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو امریکا کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کوئی خط لکھا ہے۔ روئٹرز نے اپنی ایک حالیہ اسپیشل رپورٹ میں اس بارے میں باخبر ذرائع کا حوالہ دیا تھا اور کہا ہے کہ یہ ادارہ ابھی بھی اپنی اس رپورٹ کو درست سمجھتا ہے۔