امریکا کمزور ترین ہو چکا ہے: لیون پنیٹا

 Leon Panetta

Leon Panetta

واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ موجودہ جاری حکومتی شٹ ڈاون کے باعث ملک کمزور ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک انٹرویو میں لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ بات حیران کن ہے کہ 17 سال قبل جو سبق ہم نے سیکھا تھا کہ آپ حکومت کو شٹ ڈاون نہیں کر سکتے۔

آپ اپنے عوام کو تکلیف میں مبتلا نہیں کرسکتے وہ سب ہم اب بھول چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ موجودہ شٹ ڈاون ہمیں مسلسل کمزور کر رہا ہے اور ہمیں جنونی اقدام کو اب ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم موجودہ اقدام کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں اور حکومت کو جلداز کا ادراک کرنا چاہئے۔