نیویارک (جیوڈیسک) سلامتی کونسل کے اراکین نے متفقہ طور پر شمالی کوریا پر کوئلے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی۔
پیانگ یانگ دو ہزار سترہ میں پچہتر لاکھ ٹن سے زائد کوئلہ برآمد نہیں کر سکے گا جبکہ کاپر، سلور، زنک اور نکل پر پابندی سے سالانہ سو ملین ڈالر نقصان ہو گا۔
یہ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل ایٹمی تجربات کے بعد عائد کی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے تمام ممالک سے پابندیوں پر عملدر آمد کی اپیل کی ہے۔