امریکی جوہری میزائل فورس میں بڑے پیمانے پر بدانتظامی کے الزامات
Posted on January 24, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Chuck Hagel
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے پورے جوہری نظام پرمامور فورس کی اعلیٰ سطح پر نظرثانی کا حکم دے دیا۔
گزشتہ دنوں امریکی فضائیہ کے 34 میزائل لانچ افسران کی جانب سے امتحان میں نقل کرنے اور اس کے علاوہ دیگر کے منشیات استعمال کرنے کی شکایات ملی تھیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق چک ہیگل نے پنٹاگون میں سینئر فوجی حکام سے ملاقات کے بعد پوری جوہری فورس پر نظرثانی کا حکم دے دیا ہے۔
اس دوران اٹھائے گئے ناروا اقدامات، قیادت کی خامیوں اور فورس کے ارکان کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
پنٹاگون حکام کے مطابق اس امر کا جائزہ لیا جائے گا کہ ان بد نظمیوں کے باعث ملک کے جوہری پروگرام کے سیکیورٹی کو خطرہ تو نہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com