واشنگٹن (جیوڈیسک) اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث کیخلاف دہشت گردی کے الزمات کے تحت امریکا میں کار روائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے اسامہ بن لادن کے داماد اور القاعدہ کے سابق ترجمان سلیمان ابوغیث پر امریکی شہریوں کو مارنے کی سازش کرنے اور دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام ہے۔
وکیل دفاع نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت ابو غیث پر لگنے والے الزامات کو ثابت نہیں کر سکے گی۔