امریکہ، پاکستان اور چین افغانستان میں سیاسی حل کے لیے ہم سے تعاون کریں

Joe Biden

Joe Biden

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور فریقین کے درمیان تصفیے کے لیے پاکستان اور چین ہماری مدد کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ امریکہ نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان اور چین سے مدد طلب کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک کے افغانستان میں استحکام کے قیام کےلیے اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

نیڈ پرائس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ قیام ِامن کے لیے افغانستان کے تمام ہمسائیوں سے رابطے میں ہے اور ہم نے افغانستان کے تمام پڑوسیوں بالخصوص پاکستان اور چین کے سامنے یہ بات رکھی ہے کہ افغانستان میں استحکام، سلامتی اور سیاسی تصفیے کی تیاری میں ہماری مدد کریں، جو کہ سب کے مفاد میں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چاہے پاکستان ہو یا چین ہو یا پھر وہ ممالک ہوں جن کا افغانستان میں کوئی نہ کوئی کردار رہا ہے ، ان سب کے ساتھ ہماری پائیدار گفتگو جاری ہے حالانکہ جب چین کی بات آتی ہے تو ظاہر ہے کہ ہمارے مفادات بہت کم ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان سے ملحقہ ممالک کو بھی ایک خاص چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبان کے قبضے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری پناہ کے لیے پڑوس ممالک جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔