کراچی کی خبریں 22/9/2016

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر کے حقائق اور پاکستان کا اصولی مو ¿قف پورے عزم و دیانتدااری پیش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل عام کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے ‘ گرفتار کشمیریوں کی رہائی ‘ وادی میں لگائے گئے کرفیو کے خاتمے ‘ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور کشمیر سے بھارتی افواج کے انخلاءو اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کیلئے اقوام متحدہ سے کردار کی ادائیگی کے مطالبہ پر وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو پرعزم انداز سے پیش کرکے میاں نواز شریف نے کشمیری ہونے کا حق ادا کردیا ہے مگر ان کے خطاب میں بھارتی در اندازی ‘ پاکستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی ‘ را کے پاکستان مین نیٹ ورک ‘ بھارتی سر حدی جارحیت اور بھارتی جاسوس کلبھوشن سنگھ کے حوالے سے دانستہ خاموشی و نظر اندازی کو عوامی حلقے مودی یاری اور بھارت نوازی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے قومی مفادات سے غداری قرار دے رہے ہیں اور ان کا فوج و راحیل شریف سے اس حوالے سے قومی مفادات کے عین مطابق اقدام کا مطالبہ کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کی حالت و حالات اور عوام کے مسائل و مصائب پر اظہار افسوس و تشویش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ میگاسٹی کراچی جو کل تک بد امنی ‘ بھتہ خوری ‘ عدم تحفظ ‘ ٹارگیٹ کلنگ ‘ بیروزگاری اور معاشی مسائل سے دوچار تھا پاک فوج کی کوششوںژ اور رینجرز کے کردار کے باعث اس شہر کے عوام کو عدم تحفظ ‘ بھتہ خوری ‘ بد امنی اور ٹارگیٹ کلنگ کیساتھ اسٹریٹ کرائمز سے تو کسی حد تک نجات مل گئی ہے مگر پانی بجلی بحران اور معاشی اور بلدیاتی مسائل کا حل نہ تو فوج کے پاس ہے اور نہ ہی رینجرز اس سلسلے میں کوئی کردار ادا کرسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ دیرینہ و پیچیدہ مسائل کیساتھ شہر میں گندگی ‘ غلاظت اور تعفن کے ڈھیر لگتے جارہے ہیں جو عوام کی صحت و زندگی کیلئے دہشتگردوںا ور ٹارگیٹ کلرز سے زیادہ خطرات پیش کررہے ہیں اسلئے یا تو کراچی کے پابند سلاسل میئر کو یا تو ضمانت و پے رول پر فرانض منصبی کی ادائیگی کی اجازت و آزادی دی جائے یا پھرعوامی نمائندگی و خدمت کا عزم دہرانے والے میئر کی نشست پر کسی اور کا انتخاب کرائیں تاکہ عوامی مسائل کے حل کی جانب مثبت پیشرفت ممکن ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بنک ‘ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ‘چیئرمین ایف بی آر‘ چیئرمین سیکورٹی ایکسچینج اور چیئرمین نیب کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات سے معذوری اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ وہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے اور قومی اداروں کے سربراہوں سے پانامہ لیکس میںچھپی قومی دولت بارے سوالات کرنے کا قانونی اختیار ہی نہیں رکھتے پر اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہسرکاری اداروں کے سربراہوں کی طرف سے مالی بے ضابطگیوں کے ایک اہم معاملے میں تحقیقات سے انکار کر افسوسناک اور شفاف احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے جس کیخلاف سخت ایکشن آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کا آئینی و منصبی فریضہ ہے جبکہ پانامہ لیکس اور بہاماس لیکس کے ذریعے بے نقاب ہونے والوں کیخلاف سخت ترین احتساب ملک و قوم کے مستقبل کے تحفظ کیلئے لازم و ناگزیسر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور نعمت اللہ سولنگی ودیگر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر دنیا بھر میں بھارتی کردار کی مذمت جاری ہے مگر بھارت ہوش کے ناخن لینے اور کشمیر میں استصواب رائے کے غیر جانبدارانہ عمل کو یقینی بنانے کی بجائے کشمیر میں جاری مظالم کو ہی مزید شدید نہیں بنارہا بلکہ پاکستان کیخلاف الزام و بہتان مہم میں شدت لانے کیساتھ جارحیت کیلئے بھی پر تولتا دکھائی دے رہا ہے اور اگر اس نے ایساکیا تو پاکستان کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان اپنی تمام تر امن پسندی کے باوجود بھارت کو بھرپور جواب دینے ہوں گی جس کے بعد دنیا بھارت مخالفوں و حمایتیوں میں تقسیم ہوجائے گی اور بھارتی جارحیت سے شروع ہونے والی جنگ تیسری عالمی جنگ کا روپ دھارکر دنیا کے امن کو تہہ و بالا کردے گی اسلئے دنیا کے امن و مستقبل کو بھارتی جارحیت کے خطرات و خدشات سے محفوظ بنانے کیلئے عالمی برادری ‘ بالخصوص ویٹو ممالک اور اقوام متحدہ کو اپنا مثبت ‘ مخلصانہ اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔