لندن میں نیویارک روانگی سے قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ووٹ کی طاقت سے حکومت تبدیل ہوئی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔
عوام کے مشورے سے پالیسیاں بنا کر انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوب صورت اور پر امن پاکستان ان کا خواب ہے جس کی تعبیر کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائینگے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر اور تحفظات دنیا سامنے رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔