امریکہ اور پولینڈ کی یورپ کی سب سے بڑٰی فائرنگ رینج میں مشترکہ جنگی مشقیں

United States, Poland Soldiers

United States, Poland Soldiers

روم (جیوڈیسک) امریکا اور پولینڈ کی افواج نے بلقان میں یورپ کی سب سے بڑی فائرنگ رینج میں مشترکہ جنگی مشقیں شروع کر دیں۔

جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے اٹلی کے علاقے ویسنزا میں تعینات امریکی افواج ایک ہفتہ قبل شمالی پولینڈ پہنچی تھیں جہاں وہ کئی ماہ قیام کریں گی۔ ان جنگی مشقوں کا مقصد خطے میں نیٹو افواج کے اثرو رسوخ میں اضافہ کرنا ہے تاہم پولینڈ کی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا یہ معمول کی جنگی مشقیں ہیں اور ان کا خطے کے مختلف علاقوں میں جاری بحرانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔