بالٹی مور (جیوڈیسک) بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران پچیس سالہ نوجوان کی ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔
فریڈی گرے کی آخری رسومات کے بعد شہر میں ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
گورنر میری لینڈ لیری ہوگن نے شہر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے نیشنل گارڈ کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بالٹی مور شہر میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر تا حال کرفیو نافذ ہے۔