ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے پابندیوں کی وجہ سے امریکہ پر تنقید کی ہے۔ صدر روحانی نے یریوان میں یوریشیا اقتصادی فورم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ اپنے حتمی فیصلوں اور موثر اقدامات سے امریکہ کے دشمنانہ رویوں اور یک طرفہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائے۔
روحانی نے کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران عالمی وعدوں کے خلاف امریکہ اپنی یک طرفہ پالیسیوں پر کاربند ہے جس کا نشانہ چین،روس حتی اس کے اتحادی ممالک بھی بن رہے ہیں جبکہ ایران چاہتا ہے کہ جوہری معاہدے کے تمام طرفین اس کے احترام کا پاس رکھیں جو کہ عالمی سلامتی کےلیے بھی ضروری ہے۔
ایرانی صدر نے آبنائے ہرمز امن پلان کو علاقائی سلامتی و بقا کےلیے اہم قرار دیتے ہوئے ہمسایہ ممالک کو اس میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی۔