نیویارک (جیوڈیسک) ریپبلکن پارٹی کے جان کیسک صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گے ہیں۔
اوہائیو کے گورنر جان کیسک سترہ امیدواروں میں تھے جو ریپلکن پارٹی کی جانب سے دو ہزار سولہ کے انتخابات میں صدارتی امیدوار بننا چاہتے تھے۔
ریاست انڈیانا میں پرائمری انتخابات تک انہوں نے چالیس ریاستوں میں نامزدگی کے انتخاب میں حصہ لیا اور صرف ایک ریاست میں کامیاب ہوئے۔
گزشتہ روز ٹیڈ کروز کی دستبرداری کے بعد وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں اکیلے رہ گئے تھے۔ تریسٹھ برس کے کسیک ریپبلیکن پارٹی کے معتدل امیدوار تصور کئے جاتے تھے۔