واشنگٹن (جیوڈیسک) میزائل سٹیشن کی افتتاحی تقریب رومانیہ کی ڈیویسلو ائیر بیس پر منعقد کی گئی۔ جس میں امریکی نائب وزیر دفاع رابرٹ ورک اور نیٹو ممالک کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
ایک بیان میں امریکا کا کہنا ہے کہ ایجس سسٹم ایک ڈھال ہے جس کا مقصد نیٹو ممالک کو کم اور درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں سے محفوظ بنانا ہے خاص طور پر مشرقِ وسطی سے آنے والے میزائلوں سے۔
ادھر روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے میزائل سٹیشن کی فعالیت کا جواب دیا جائے گا۔