نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں برفانی طوفان نے کنٹکی سے نیویارک تک نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا، رومانیہ میں برفانی ہواؤں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔
امریکا کی بڑی آبادی ان دنوں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ جنوبی علاقوں میں برفباری نے ہر چیز کو جما دیا ہے۔ اوہاو میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔
جارجیا اور اٹلانٹا میں بھی درخت برف سے ڈھکے ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
رومانیہ میں بھی برفانی ہواؤں کی وجہ سے تین ہائی ویز اور سولہ دوسری سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں۔ خراب موسم کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی ہوئے۔