برلن (جیوڈیسک) امریکہ اور روس کے بعد جرمنی ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا۔
بین الاقوامی سطح پر اسلحے کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والے اس جریدے جینز ڈیفنس ویکلی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2014 ءمیں جرمنی سے 4.2 ارب یورو کا اسلحہ برآمد کیا اور اس میں چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود شامل نہیں ہے۔اس میں تقریباً 29 فیصد اسلحہ بحران کے شکار مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک کو فروخت کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اندازہ ہے کہ 2016ء میں فرانس 6 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو جرمنی تیسرے سے چوتھے نمبر پر آ جائے گا۔