امریکہ نے روس کے حکومتی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

Russia

Russia

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ روسی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کٹرگرائئن اور انوسٹی گیٹر آندرے سٹریز کے علاوہ دیگر دو سینئر عہدیداروں آپنی علاﺅالدینوف اور ماگومیرداﺅدوف پر پابندیاں عائد کرکے ان تمامتر اثاثے ضبط کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد پر ایک روسی قانون دان کی جیل میں ہلاکت پر پردہ ڈالنے اور ایک سماجی کارکن کو اغواء کے بعد اذیت کا نشانہ بنانے کے جرائم میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اب امریکہ کی جانب سے روسی شہریوں پر پابندیوں کی فہرست میں 34 افراد کے نام شامل ہو گئے ہیں۔