واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین کے علاقوں میں فصائی نگرانی کا نظام نصب کر رہا ہے جو عارضی امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
امریکی دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ روس علیحدگی پسند افراد کی عسکری تربیت کر رہا ہے اور سرحدی علاقوں میں فوجیوں کی تعداد میں بھی بڑھ رہی ہے۔
امریکی الزامات پر کریملن کی جانب سے تاحال ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ولادی میر پوتن مشرق یوکرین میں روس نواز باغیوں اور حکومتی افواج کے درمیان عارضی جنگ بندی کا معاہدے رواں سال فروری میں ہوا تھا۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ روس باغیوں کو آسلحہ فراہم کر رہا ہے اور سرحد پر فوجیں بھیج رہا ہے جبکہ ماسکو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’روس اورعلیحدگی پسند فورسز‘ ممنوع علاقوں میں ہتھیار اور راکٹ لانچر نصب کر کے امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’روسی افواج مشرقی یوکرین میں ائیر ڈیفنس سسٹم نصب کر رہی ہیں اور سرحد کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔