امریکہ کا پابندیاں ہٹانا اچھا اقدام مگر کافی نہیں: ایران

Hussain Amir Abdullahian

Hussain Amir Abdullahian

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پابندیاں ہٹانے کے اقدامات اچھے ہیں لیکن کافی نہیں ہیں۔

ایران کا یہ بیان امریکہ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ ایران کے سول جوہری پروگرام سے پابندیاں ہٹا رہا ہے۔

خبر کے مطابق، امریکہ کا پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان اس کے جوہری پروگرام پر 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں، مذاکرات میں پابندیوں میں نرمی کا معاملہ ایک اہم مسئلہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پابندیوں کا ہٹانا حقیقی معنوں میں امریکہ کے جذبہ خیر سگالی کی ترجمانی کر سکتا ہے، امریکی حکام اس کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ جو کچھ کاغذ پر ہوتا ہے وہ اچھا ہوتا ہے لیکن کافی نہیں ہوتا۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے بھی تہران کے اس مؤقف کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام ناکافی ہے۔

علی شمخانی کا اپنی ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایران کے لیے حقیقی، مؤثر اور قابل تصدیق معاشی فائدہ معاہدے کی تشکیل کے لیے ضروری شرط ہے۔