اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن دو روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔
اسرائیل پہنچنے پر اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانٹز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
آسٹن اسرائیل میں اپنی مصروفیات کے دوران وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اوردیگر حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ آسٹن کے دورہ اسرائیل کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترک ترجیحات پر مشاورت کی جائے گی اور علاقے میں اسرائیل کی فوجی برتری کے ساتھ امریکی تعاون پر غور کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق مذاکرات میں امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو اسلحے کی رسد سے متعلقہ مذاکرات بھی شامل ہوں گے۔
مذکورہ دورہ جو بائڈن انتظامیہ سے اسرائیل کے پہلے اعلیٰ سطحی دورے کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسرائیل کے بعد وزیر دفاع لائڈ آسٹن جرمنی، برطانیہ اور بیلجئیم کا دورہ کریں گے۔