امریکی سینیٹ نے 602 ارب ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دیدی
Posted on June 15, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
United States Senate
واشنگٹن (جیوڈیسک) سو ارکان پر مشتمل امریکی سینیٹ نے پچاسی کے مقابلے میں تیرہ ووٹوں کی واضح اکثریت سے دفاعی بل منظور کیا۔
اس بل کو گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان کے منظور کئے بل سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ جس کے بعد صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔
صدر اوباما نے بل کی موجودہ ورژن پر اعتراضات کی ایک لمبی فہرست دی تھی جن کے باعث وہ اسے ویٹو کر سکتے تھے۔
ادھر گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان نے آئندہ برس کے فوجی اخراجات کے پالیسی بل میں پاکستان کو فوجی امداد کی فراہمی پر عائد شرائط کو مزید سخت کر دیا تھا۔