سینپو (جیوڈیسک) جنوبی کوریا فوجی کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ میزائل سینپو شہر کے کھلے سمندر سے ایک آبدوز سے چھوڑا گیا۔ 500 کلو میٹر مسافت کا حامل یہ میزائل جاپان کے ائیر ڈیفنس ریجن کی حدود میں گرا۔
بیان کے مطابق یہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی 22 اگست کو شروع ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے حکام کا دعوی ہے کہ یہ جنگی مشقیں شمالی کوریا پر قبضے کی پریکٹس کی حیثیت رکھتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق شمالی کوریا کا ،آبدوزوں کی مدد سے میزائل چھوڑنے میں کامیابی حاصل کرنا علاقائی سلامتی کے لئے خطرہ ہو گا۔