امریکا: ریاست ہوائی کے اسکول میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

America

America

ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے روزویلٹ ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد اسکول کی ناکا بند کر دی گئی ہے۔

فائرنگ کی خبر سن کر طلبہ کے والدین اسکول کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے۔ فوری طور پر پولیس اور حکام نے واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی۔