امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات جمعرات کو متوقع

America

America

امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مذکرات چند دنوں قطر میں ہوں گے برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ڈائیلاگ جمعرات کو دوحہ میں ہوں گے۔ مذکرات میں امریکا پر تشدد کارروائیوں اور القاعدہ سے روابط کے خاتمے پر بات کرے گا۔ طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

یاد رہے کہ طالبان کو افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں سے باز رکھنے کے لیے ماضی میں بھی مذاکرات کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ گزشتہ سال مارچ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا تھا لیکن طالبان نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے یہ موقف ظاہر کیا تھا کہ امریکا مذاکرات کے حوالے سے مخلص نہیں۔

امریکا کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی خبریں گذشتہ کچھ عرصے سے تواتر سے سامنے آ رہی تھیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ طالبان کے خلاف کارروائیاں بھی کی جاتی رہیں، جبکہ طالبان کی طرف سے بھی مذاکرات کے لیے مثبت رد عمل تو ظاہر کیا جاتا رہا لیکن امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف پرتشدد کارروائیوں اور حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔