برلن (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کیا ہے اس کا تعین ہونا چاہئے ٗ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ دہشتگردی کی ایک تعریف مقرر کرے۔
جرمنی کے دورے کے اختتام پر برلن میں جرمن چانسلر نجیلا مرکل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا جرمنی عالمی طاقت اور بھارت ایشیا کی نئی طاقت ہے۔ دونوں کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دی جائے۔
نریندر مودی نے کہاکہ بھارت سمیت دنیا کے اکثر ملک دہشتگردی سے متاثر ہیں۔ اقوام متحدہ ٹھوس اقدامات کرے تاکہ دہشتگردی پر قابو پایا جا سکے۔
نریندر مودی نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کی تعریف کے متعلق ایک قرارداد اقوام متحدہ میں پہلے سے موجود ہے اور اقوام متحدہ اسے منظور کر کے یہ تعین کرے کہ دہشتگردی کیا ہے اس سے پہلے مودی اور جرمن چانسلر نے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔