امریکا(جیوڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں سے سڑکوں پر پانی جمع ہو چکا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ سڑکیں زیر آب آنے سے کئی علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 7 انچ تک بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ مزید چند دن تک جاری رہے گا۔ ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔