پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ میں مزید شدت آ گئی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں شمالی کوریا کے نمائندے کا بڑا بیان، کم ان ریانگ کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں۔
امریکا کے فوجی اقدام کا ساتھ نہ دینے والے محفوظ رہیں گے۔ شمالی کوریا کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حصہ ان کی دسترس سے باہر نہیں، ہمارے ملک پر بری نظر ڈالی تو دنیا بھر میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب روس کی تناؤ میں کمی کی کوششوں کو بھی دھچکہ لگا ہے۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ماسکو میں براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا۔